Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / دہشت گردوں کے روس پر کئی مجوزہ حملے ناکام

دہشت گردوں کے روس پر کئی مجوزہ حملے ناکام

ماسکو ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کے سلسلہ وار کئی حملوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔ یہ تنظیمیں شام اور ترکی میں سرگرم ہے۔ محکمہ سراغ رسانی کے بموجب کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وسط ایشیائی ممالک کے کئی مہاجرین سلسلہ وار دہشت گرد حملے ماسکو کے علاقوں میں کرنے کی سازش کررہے تھے۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ریانووستی نے اس کی اطلاع دی۔ یہ افراد شام اور ترکی میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے ارکان تھے۔

TOPPOPULARRECENT