Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / دہشت گردوں کے فنڈ س ذرائع کو ختم کرنے کی ضرورت : مودی

دہشت گردوں کے فنڈ س ذرائع کو ختم کرنے کی ضرورت : مودی

معاشی تحدیدات کے ذریعہ سخت اقدامات کرنے کا مشورہ ، وزیراعظم کا بیان
نئی دہلی۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردوں کو ملنے والے فنڈس کے ذریعہ اور وسیلہ کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والے فنڈس کو روکنے کی ٹھوس عالمی کوششوں کو وقت کا تقاضہ متصور کیا جانا چاہئے۔ پیرس میں ہوئے دہشت گرد حملے اس بات کی سنگین یاد دہانی کراتے ہیں کہ دہشت گردوں نے مالیہ کا نہایت ہی عصری انتظام کرلیا ہے۔ دہشت گردی کو ملنے والی مالی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعہ مختلف طریقہ سے فنڈس اکٹھا کیا جارہا ہے اور یہ فنڈس موٹر گاڑیوں کا سرقہ سے لے کر ناکام ریاستوں میں اسپانسر کردہ سرگرمیوں کے ذریعہ حاصل ہورہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے فنڈس کی سربراہی کے راستوں اور طریقوں کا پتہ چلاکر انہیں مسدود کردیا جئاے تو دہشت گرد گروپس اس طرح کے حملے کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ چند دن قبل پیرس میں جس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دہشت گردوں نے فنڈس کے حصول کا موثر ذریعہ پیدا کرلیا ہے۔ اگر فنڈس کے سربراہی کو روکنے کی کوشش کی جائے تو دہشت گردوں کو حملے کرنے کی صلاحیتیں بھی مفقود ہوجائیں گی

اور وہ حملے کرنے سے قاصر ہوں گے۔ وزیراعظم یہاں چھٹی عالمی کانفرنس برائے اثاثہ جات کا حصول اور سی بی آئی کی 21 ویں کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انسداد رشوت ستانی اور ویجیلنس بیورو کے نمائندوں نے شرکت کی جو 34 ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ مودی نے ترکی میں منعقدہ جی 20 چوٹی کانفرنس کے دوران بھی اس مسئلہ کو اٹھایا تھا۔ یہ کانفرنس پیرس میں دہشت گرد حملے کے فوری بعد منعقد ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر سطح پر منظم جرائم کے بڑھتے اثرات ساری دنیا کی معیشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن رہے ہیں۔ اس سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا کنٹرول بھی انہیں کے ہاتھوں میں چلے جانے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ غیرقانونی فنڈس کے منظم جرائم کی سرگرمیاں جیسے منشیات کی اسمگلنگ ، اسلحہ کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور دہشت گردی جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ جرائم کے عمل کو فوری روک دینے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی آزادکاری اور عالمگیریت میں تیزی سے پھیلاؤ آرہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چند لمحوں کے اندر ہی ساری دنیا میں کسی بھی مقام پر جرائم کی کوشیں آسان ہورہی ہیں جبکہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو ان کی قومی سرحدوں تک محدود کرکے رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT