Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے ٹرمپ کا عہد

دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے ٹرمپ کا عہد

ک9/11کے 16 سال

واشنگٹن ۔11 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا ہے کہ امریکہ کو دھمکایا نہیں جاسکتا اور اُنھوں نے دنیا کے کسی بھی حصہ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ آج ڈونالڈ ٹرمپ نے 9/11 برسی کے موقع پر مہلوکین کو خراج پیش کیا ۔ 16 سال قبل امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاورس کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 9/11 یادگار پر خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ دہشت گرد جو ہم پر حملہ کرتے ہیں شاید وہ یہ سوچتے ہوں گے کہ ہمیں خوفزدہ کیا جائے گا یا ہمارے جذبہ کو کمزور کیا جائے گا ۔ انھوں نے پنٹگان پر بھی ایک پروگرام سے خطاب کیا جہاں 11 ستمبر 2001 ء کو حملہ کیا گیا تھا ۔ اس سانحہ کے 16 سال بعد اس کی یادگار کے طورپر خاموشی منانا ایک روایت بن گئی ہے ۔ اس موقع پر تمام مہلوکین کے ناموں کو یاد کیا جاتا ہے ۔ چند لمحات خاموشی منائی جاتی ہے اور پھر بطور خراج عقیدت گھنٹیاں بجائی جاتی ہیں ۔ اس دوران دو طاقتور روشنیاں رات بھر جگماتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT