Saturday , June 24 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ، تکثیری معاشرہ کیلئے خطرہ

دہشت گردی، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ، تکثیری معاشرہ کیلئے خطرہ

تشدد و انتہاء پسندی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں کے خلاف تحدیدات کی ضرورت، آئیورو چوٹی کانفرنس سے حامد انصاری کا خطاب

جکارتہ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے بحرہند اور اس کے اطراف و اکناف کے ممالک پر زور دیا کہ وہ ’’مملکت کے زیرکفالت دہشت گردی‘‘ کے تئیں یو ای بے مروثی کے ساتھ سخت گیر رویہ اپنائیں اور اس لعنت (دہشت گردی) کے سازشیوں اور مالیہ فراہم کنندگان کو عالمی برادری میں یکا و تنہا بناتے ہوئے ان کے خلاف سخت ترین تحدیدات عائد کی جائیں۔ آئیورا کے مخفف سے معروف انڈین اوشین یرم اسوسی ایشن کی پہلی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے زور دیکر اس امر کو اجاگر کیا کہ دہشت گردی نہ صرف ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بلکہ تمام کشادہ دل، روشن خیال اور تکثیری معاشروں کیلئے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ ’’ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال بحرہند کیلئے بحری تعاون میں استحکام‘‘ کے زیرعنوان منعقدہ اس چوٹی کانفرنس سے حامد انصاری نے مزید کہاکہ اس سمندر کو روایتی و غیر روایتی خطرات بالخصوص قذاقی سے محفوظ رکھنا چاہئے اور اس بین الاقوامی آبی گذرگاہ کو استعمال کرنے والے تمام فریقوں کو چاہئے کہ وہ صبر استقامت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے چند تجاویز بھی پیش کئے اور کہا کہ بحرہند کو محفوظ اور خوشحالی و ہم آہنگی کا خطہ بنانے کیلئے ہندوستان بھی ان (تجاویز) پر عمل آوری کرنا چاہتا ہے۔ نائب صدر ہند حامدانصاری نے 21 رکنی ملکوں کے قائدین اور 7 مذاکراتی ساجھیدار ممالک کے نمائندگان کے اجتماع سے کہا کہ ’’ترقی کی راہ میں دہشت گردی آج سب سے بڑی رکاوٹ اور تکثیری معاشروں کیلئے سنگین خطرہ بن گئی ہے‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT