Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف شعور بیداری مہم

دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف شعور بیداری مہم

بیدر۔3؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ہندوستانی سماج ایک تکثیری سماج ہے۔ دستور ہند نے باہمی دوستی اور محبت کے ساتھ ایسے ماحول کو فروغ دیا ہے کہ جہاں حقوق انسانی کی پائمالی کا سختی سے نوٹس لیا جاتا ہے۔کوئی بھی فعل جس سے عام لوگ دہشت زدہ ہوجائیں تو وہ بھی دہشت گردی کی ہی ایک صورت ہے۔ آج نوجوانوں کو مجرمین اور دہشت گردوں کی صورت میں گرفتار کیاجارہاہے جو نیوز چینلوں کے لئے چٹخارے دار غذا ہے لیکن جب ان نوجوانوں کو معصوم قرارد ے کر چھوڑ دیا جاتاہے تو یہی میڈیا اور چینل ان معصوموں کا ذکر تک نہیں کرتا ۔ انٹلی جنس اور پولیس کے ذریعہ جو تحقیقات ہوتی ہیں ان پر بھی سوالیہ نشان لگ رہاہے کہ کہیں یہ خود دہشت گردی کی راہ تو ہموار نہیں کررہے ہیں ؟اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) آف انڈیا کرناٹکا زون نے ستمبر اور اکتوبر میں ’’دہشت سے آزاد ہندوستان‘‘ جیسی ریاست گیر مہم چلانے کافیصلہ کیاہے تاکہ طلباء میںہرقسم کی دہشت گردی ، تشدد ، ظلم وبربریت اور فرقہ واریت کے خلاف شعور بیدار کیاجائے۔ یہ بات ایس آئی اوبیدر یونٹ نے ایک پریس نوٹ میں کہی ہے۔ جناب محمدجنید پی آرسکریٹری ایس آئی او بیدر یونٹ کے بموجب بیدر میں اس مہم کے کنوینر برادر ابوالبیان ہیں ۔ اس مہم کے تحت کالجس میں مختلف پروگرام ہوں گے جن میں کیمپس لیکچرس، مقابلہ جات ، دستاویزی نمائش ، پریس کانفرنس وغیرہ شامل ہیں ۔ ریاستی سطح پر مصوری کا آن لائن مقابلہ رکھاگیاہے۔5؍اکتوبر مقابلہ کی آخری تاریخ ہے۔ جس کے لئے 5ہزارروپئے نقد انعام اور توصیفی سند دی جائے گی ۔اپنی اپنی تخلیقات siokarnataka.orgیاپھر واٹس اپ 9916519659پر بھیج سکتے ہیں۔ مصوری مقابلے کے علاوہ ’’دہشت سے آزاد ہندوستان‘‘عنوان پر بیدر کے لاکالج میںریاستی سطح کا سیمینار ہوگا جس کی تاریخ اور تفصیلات کا متعاقب اعلان کیاجائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے 8123766348/8747851283پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

TOPPOPULARRECENT