Monday , October 23 2017
Home / دنیا / دہشت گردی حرام ہے ایک لاکھ بنگلہ دیشی علماء کا فتویٰ

دہشت گردی حرام ہے ایک لاکھ بنگلہ دیشی علماء کا فتویٰ

ڈھاکہ ۔19جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایک لاکھ سے زیادہ بنگلہ دیشی علماء دین نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلام کے نام پر عسکریت پسندی اور دہشت گردی ’’ حرام ‘‘ ہے ۔ انہوں نے اندیشے ظاہر کئے ہیں کہ بے رحمی سے ہندو اور سیکولر مصنفین کے قتل کی وارداتوں سے ملک کی مسلم اکثریت متاثر ہوگی۔ مولانا فرید الدین مسعود صدر نشین علمائے دین کی تنظیم بنگلہ دیش جمعیت العلماء نے یہ فتویٰ جاری کیا ۔ مولانا مسعود بنگلہ دیش کی شولاکیہ عیدگاہ کے امام ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند کو’’جہادی‘‘ قرار دینا ایک غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ‘ دہشت گردی کی تائید کا نہیں ۔ انہوں نے اپنے بیان کی تائید میں قرآن مجید کی آیات اور احادیث کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ یہ فتوی ٰ مصنفین ‘ بلاگرس ‘ انسانی حقوق کارکنوں اور دیگر مذاہب کے پیروؤں پر بنیاد پرستوں کے قاتلانہ حملوں کے پس منظر میںجاری کیاگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT