Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ ضروری : وینکیا نائیڈو

دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ ضروری : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے بھوپال۔ اُجین پیاسنجر ٹرین دھماکے کے پس منظر میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک پروگرام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم متحد ہوں اور ان طاقتوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں خواہ کوئی بھی اقتدار پر رہے، ہمیں ایسے حالات میں متحد ہونا ضروری ہے۔ وزیر شہری ترقیات لکھنؤ میں کل پیش آئے انکاؤنٹر اور ٹرین دھماکے کے مابین ربط کے بارے میں سوال کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی اور علیحدگی پسند طاقتوں کی کسی کو حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے۔ ان کا اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔ انہوں نے پڑوسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ ہمارے پڑوس اور دُنیا بھر میں بعض دہشت گرد تنظیمیں ملک کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کیلئے اس طرح کے حربے اختیار کیا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT