Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ کی ضرورت ‘اسپیکر اے پی اسمبلی

دہشت گردی سے متحدہ مقابلہ کی ضرورت ‘اسپیکر اے پی اسمبلی

قاہرہ۔19ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس سے متحدہ طور پر نمٹنا چاہیئے ۔ آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کے شیوپرساد راؤ نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے چرچ پر حالیہ خودکش بم حملے میں25 افراد کی ہلاکت پربھی افسوس کا اظہار کیا ۔شیوپرساد راؤ آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے جہاں مصر کی عوامی اسمبلی کے اسپیکر علی عبدالعال نے اُن کا خیرمقدم کیا  ۔دونوں اسپیکرس نے بات چیت کے دوران مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ شیوپرساد راؤ نے کہا کہ ہندوستان بھی دہشت گردی کی لعنت کا شکار ہے اور اس عالمی خطرہ سے نمٹنے کیلئے ہمیں متحدہ کوشش کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے ہندوستان اور مصر کے مابین تاریخی روابط پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ مصر کے اسپیکر نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ دونوں ممالک کی قیادتیں مل کر ناوابسطہ تحریک شروع کی تھی ۔ انہوں نے معاشی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT