Friday , July 28 2017
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے آسٹریلیائی فوجیوں کو زائد اختیارات

دہشت گردی سے نمٹنے آسٹریلیائی فوجیوں کو زائد اختیارات

سڈنی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی فوج کو اب دہشت گردانہ حملوں کے دوران اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے زائد اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آج یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے متعدد مقامی اور بین الاقوامی واقعات میں سیکوریٹی فورسیس کی کارکردگی ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دینے کے بعد جب حالات ان کے قابو سے باہر ہوجائیں تو فوج کو طلب کرنے کی ضرورت پیش آنے والے دن اب ماضی کی داستان بن جائیں گے کیونکہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کیلئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں میں اسپیشل فورسیس بھی موجود رہے گی۔ علاوہ ازیں دفاعی عہدیدار بھی اس سلسلہ میں پولیس فورسیس کو خصوصی تربیت فراہم کریں گے۔ سڈنی میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے دشمن بیحد مشاق اور عصری ٹیکنالوجی سے لیس ہیں لہٰذا ہماری پولیس اور فوج کو بھی ان سے (دشمنوں) آگے رہنے کی ضرورت ہے تاکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاسکے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے تمام وسائل جیسے مقننہ، فوج، پولیس، انٹلیجنس اور سیکوریٹی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT