Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی سے نمٹنے آسٹریلیا میں ’’سوپرمنسٹری‘‘ کی تشکیل

دہشت گردی سے نمٹنے آسٹریلیا میں ’’سوپرمنسٹری‘‘ کی تشکیل

سڈنی ۔ 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی نے دنیا کے تمام ممالک کو اتنا زیادہ متاثر کیا ہیکہ اب اس سے نمٹنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ آسٹریلیا میں دہشت گردی کے صفائے کیلئے ایک ’’سوپرمنٹری‘‘ کی تشکیل عمل میں آئی ہے جو سیکوریٹی ایجنسیز بشمول ڈومیسٹک اسپائی سرویس، بارڈر فورس اور نیشنل پولیس پر مشتمل ہوگی۔ ملک کے وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ آسٹریلیا کو دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اب اس ضروری تبدیلی کو آزمانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا میں خارجی امور کا ایک قلمدان ہے جوبرطانیہ کے دفترخارجہ کی طرز پر کام کرتا ہے اور ’’سوپرمنٹری‘‘ کے وزیر امیگریشن پیٹرڈٹن نگرانکار ہوں گے جو قومی سلامتی کے انتظامات میں اہم تبدیلی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے کینبرا میں آج اپنے ایک خطاب کے دوران یہ اعلان کیا کہ آسٹریلیا کی قومی انٹلیجنس اور ڈومیسٹک سیکوریٹی میں اصلاحات متعارف کئے جارہے ہیں۔ آسٹریلیا میں گذشتہ 40 سالوں میں ایسا نہیں ہوا جو اب ہورہا ہے جس میں سیکوریٹی اور انٹلیجنس کے ماہرین شامل ہوں گے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ دہشت گردی سے نمٹنے امریکہ نے جو راستہ اختیار کیا ہے یعنی چھ مسلم ممالک سے آنے والے وزیٹرس پر امتناع یا ان کی سخت جانچ پڑتال جس نے امریکہ پر تنقیدوں کی بوچھار کر دی ہے لیکن آسٹریلیا نے جو قدم اٹھایا ہے اسے حکومتی سطح پر ایک بہترین فیصلہ سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT