Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دہشت گردی سے نمٹنے ہندوپاک مذاکرات میں اضافہ کی ضرورت

دہشت گردی سے نمٹنے ہندوپاک مذاکرات میں اضافہ کی ضرورت

واشنگٹن ۔ 6مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج ہندوپاک پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار قیام امن کیلئے دونوں ممالک بات چیت کے سلسلہ میں اضافہ کریں تاکہ دہشت گردی کا مشترکہ طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے اور اس کے قلع قمع کے بعد پرامن حالات میں ترقی کی جانب توجہ دی جاسکے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ بات کئی بار کہی ہے کہ ہندوپاک کو دہشت گردی سے مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کیلئے ایک سطح مختص کرنی ہوگی اور وہ سطح ہے باہمی تعاون اور مذاکرات کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کے تناسب میں اضافہ کریں کیونکہ ایسا کرنا دونوں ہی ممالک اور خطہ کے مفاد میں ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مارک ٹونر نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT