Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں پارلیمنٹ میں تعطل سے معاشی ترقی متاثر : راج ناتھ سنگھ کا ادعا

دہشت گردی صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں پارلیمنٹ میں تعطل سے معاشی ترقی متاثر : راج ناتھ سنگھ کا ادعا

لکھنو 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گردی صرف ہندوستان کیلئے نہیں بلکہ ساری بین الاقوامی برادری کیلئے بڑا مسئلہ ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ اس مسئلہ پر کوئی دو رائے ہوسکتی ہے ۔ جہاں تک دہشت گردی کا سوال ہے وہ نہیں سمجھتے کہ اس مسئلہ پر صرف ہندوستان کو تشویش ہے ۔ اس پر ساری بین الاقوامی برادری کو تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کو قابو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ بین الاقوامی برادری کی بات کر رہے ہیں وہ بھی اسے قابو میں نہیں کرسکی ۔ ہمیں اپنے پڑوسی ملک کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کانگرے سکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سشن ہنگامہ کی نذر ہوجانا تکلیف دہ تھا اور اس کی وجہ سے اہم قانون سازی نہیں ہوسکی جس سے معیشت کو استحکام مل سکتا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT