Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی عالمی چیلنج ، متحدہ مقابلہ کی ضرورت

دہشت گردی عالمی چیلنج ، متحدہ مقابلہ کی ضرورت

CHANDIGARH, JAN 24 (UNI):- Prime Minister, Narendra Modi (R) with the President of France, Francois Hollande (L) at Capital Complex, in Chandigarh on Sunday. UNI PHOTO-120U

وزیراعظم مودی اور صدر فرانس اولاند کا اظہار تشویش ، دونوں ممالک کے مابین 16 معاہدوں پر یادداشت
چندی گڑھ ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور ہندوستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے پس منظر میں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر فرینکوئس اولاند نے اس لعنت کے بارے میں مشترکہ طور پر تشویش ظاہر کی ۔ ہندوستانی لیڈر نے اس عالمی چیالنج کو شکست دینے کیلئے متحدہ لڑائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ ہند ۔ فرانس بزنس چوٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ صدر فرینکوئس اولاند کا یہ موقف بالکل درست ہے کہ دہشت گردی بھی عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کی طرح ایک چیلنج بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنج کا مقابلہ انسانیت کی خدمت ہے جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہیں چاہئیے کہ دہشت گردی کے خلاف متحدہ مقابلہ کریں ۔ ہندوستان اور فرانس انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ہم اور دیگر ممالک ملکر دہشت گرد طاقتوں اور دہشت گردی کا صفایا کریں گے ۔ انہوں نے اولاند کو یقین دہانی کرائی کہ اس لعنت سے نمٹنے میں ہندوستان ہمیشہ فرانس کے ساتھ رہے گا ۔ انہوں نے فرانس کے جذبہ کی ستائش کی جس نے پیرس حملوں کے بعد جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحولیاتی چوٹی اجلاس منعقد کیا اور عالمی قائدین کی میزبانی کی ۔ آج ہندوستان اور فرانس کے مابین جملہ 16 معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں ایربس گروپ اور مہیندرا کے مابین معاہدہ بھی شامل ہے جس کے ذریعہ ہیلی کاپٹرس تیار کئے جائیں گے ۔ اسمارٹ سٹی کے تحت تین یادداشتیں مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT