Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی پرواضح کارروائی، پاکستان سے مطالبہ

دہشت گردی پرواضح کارروائی، پاکستان سے مطالبہ

نئی دہلی ؍ سری نگر 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان نے آج باہمی مسائل پر بے لاگ بات چیت کی۔ ہندوستان نے پاکستان سے راست طور پر کہاکہ وہ دہشت گردی کے باہمی تعلقات پر مرتب ہونے والے اثرات کی تردید کرنے کے بجائے واضح کارروائی کرے۔ آج معتمد خارجہ ہندوستان جئے شنکر اور پاکستان کے معتمد خارجہ اعزاز احمد چودھری کا اجلاس 90 منٹ تک جاری رہا۔ جس میں پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ ، 26 نومبر کا مقدمہ اور سمجھوتہ اکسپریس دھماکہ کی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم پاکستان نے اپنے بیان میں جادھو کی گرفتاری کا مسئلہ اُٹھایا اور ’را‘ کے مبینہ طور پر بلوچستان اور کراچی میں مجرمانہ سرگرمیوں پر ملوث ہونے پر پاکستان کی جانب سے سخت تشویش ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT