Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی پر چوٹی کانفرنس ، پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی مرکزی موضوع

دہشت گردی پر چوٹی کانفرنس ، پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی مرکزی موضوع

 

نئی دہلی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے مقابلہ کے موثر طریقوں کا پتہ چلاتے ہوئے ہفتہ کے دن ایک چوٹی کانفرنس امرتسر میں مقرر ہے ۔ دو روزہ ہارٹ آف ایشیاء کا مرکزی موضوع امکان ہے کہ پاکستان زیرسرپرستی دہشت گردی ہوگا ۔ دو روزہ چوٹی کانفرنس کا آغاز امرتسر میں ہفتہ کے دن ہوگا جس میں دیگر افراد کے علاوہ پاکستان کے نمائندے سرتاج عزیز بھی شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم نریندر مودی ، صدر افغانستان اشرف غنی ، سرتاج عزیز مشیر برائے خارجی امور وزیراعظم پاکستان ، اس سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ گزشتہ چوٹی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT