Friday , July 28 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں: سعودی عرب

دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں: سعودی عرب

ہمبرگ /8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کے نمائندہ اجلاس ’جی 20‘ کے موقع پر کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ نوجوان نسل کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی راہ پر چلنے سے روکنے کے لیے انہیں باعزت روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ جرمنی کے شہر ہیمرگ میں جمعہ کے روز شروع ہونے والے ’جی 20‘ اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے کہا کہ روزگار کی فراہمی نوجوانوں کو انتہا پسندی سے روکنے کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کا دہشت گردی کے لیے بھرتی اور پروپیگنڈے میں استعمال روکنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ڈاکٹر العساف نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ یہ ایک ایسا جرم ہے جس کا نشانہ پوری دنیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سعودی عرب نے مضبوط حکمت عملی اختیار کی ہے۔سعودی مندوب نے کہا کہ ان کا ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی مہم میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT