Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردی کا کوئی دین و مذہب نہیں: شاہ سلمان

دہشت گردی کا کوئی دین و مذہب نہیں: شاہ سلمان

ریاض ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہسلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ اس لعنت کی سب سے زیادہ مذمت اسلام کرتا ہے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر دین کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عرب خطہ اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔ شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جنیوا وَن اجلاس میں طے پائے نکات قابل عمل ہیں، انہی کی روشنی میں شامی مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے عالمی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن امان اور ملک کے استحکام کے لیے کوششیں تیز کریں۔

TOPPOPULARRECENT