Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے : امریکہ

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کردیں گے : امریکہ

جکارتہ، 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر وہ چین سے نہیں بیٹھے گا اور پیرس میں جمعرات کو ہوئے دہشت گردانہ واقعہ اس بات کی تازہ مثال ہے کہ دہشت گرد کہیں بھی کسی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت والے ملک انڈونیشیا کے دو روزہ دورے کے آخری دن امریکی نائب صدرت مائیک پنس آج یہاں صنعت کاروں کے ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ مسٹر پنس نے کہا کہ دہشت گردی کا تازہ واقعہ سے متعلق ہمارے بیان سے انڈونیشیا بھی واسطہ رکھتا ہے ۔ دہشت گردی سے انڈونیشیا اور امریکہ دونوں کو خطرہ ہے ۔ ہم لوگ دہشت گردی کو ختم کرے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔مسٹر پنس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں واشنگٹن انڈونیشیا کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں مل کر اس کے خلاف آخر تک جنگ جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کل یہاں کی بڑی مسجد میں سجدہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ انڈونیشیا کا اسلام کی جدید شکل دوسرے ممالک کے لئے مثال ہے ۔انڈونیشیا نے کچھ مسلم اکثریت والے ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں جانے سے روکنے کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش ظاہر کی تھی۔فی الحال یہ مسئلہ عدالت میں ہے ۔ دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا گذشتہ 15 سال سے دہشت گردی کا دکھ جھیل رہا ہے ۔ ابتداء میں القاعدہ کے دہشت گردوں نے اس پر حملے کیے اور اب اسلامک اسٹیٹ اسکو اپنا نشانہ بنا رہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT