Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / ’’دہشت گردی کیخلاف اجتماعی جنگ ضروری‘‘

’’دہشت گردی کیخلاف اجتماعی جنگ ضروری‘‘

وزیراعظم مودی کی بمسٹیک ممالک سے اپیل، عالمی یوم شاعری پر شعراء کو مبارکباد

نئی دہلی۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج دہشت گردی اور بنیاد پرستی کے خلاف خلیج بنگال پہل برائے کثیر تیکنیکی و معاشی تعاون (بمسٹیک) کے رکن ممالک پر زور دیا کہ ایک اجتماعی محاذ بنایا جائے۔ یہ 7 رکنی گروپ کا اولین اجلاس تھا جس میں قومی سلامتی کے سربراہوں نے وزیراعظم کو اجلاس کی کارروائی کے دوران تفصیلات سے واقف کروایا۔ وزیراعظم کے دفتر جاری کردہ بیان کے بموجب مودی نے کہا کہ منشیات، اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ و آفات سماوی کے خلاف جو صیانت کیلئے مشترکہ خطرہ ہیں، ایک متحدہ محاذ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیرروایتی صیانتی خطروں کے ازالہ کیلئے تمام بمسٹیک رکن ممالک کو متحد ہوجانا چاہئے۔وزیراعظم نے عالمی یوم شاعری کے موقع پر اُن تمام افراد کو مبارکباد پیش کی جو اس شاندار ذریعہ اظہار کو فروغ دینے اور مقبول بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی بعض اوقات اپنے خیالات کا اظہار شاعری اور کتابوں کے ذریعہ کرتے ہیں۔ ان کے پاس کتابوں کا کثیر ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے تمام شاعروں اور اُبھرتے ہوئے ادیبوں کو مبارکباد پیش کی جو اس شاندار ذریعہ اظہار کو مقبول بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاعری زبانی روایات کا قلب ہے۔ یہ دُنیا بھر کے بے شمار افراد کو آواز عطا کرتی ہے۔ انہیں ان کی زبردست تخلیقی صلاحیت کی بنیاد پر متحد کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر گجراتی نظموں کے ایک ذخیرہ سے اپنے قارئین کو متعارف کروایا۔

آدتیہ ناتھ ، امیت شاہ کی قیام گاہ پر
نئی دہلی۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ ایرپورٹ سے آج شام قومی صدر بی جے پی امیت شاہ کی قیام گاہ پر پہونچ گئے۔ شاہ سے ان کی یہ اچانک ملاقات تھی جسے پہلے سے طئے نہیں کیا گیا تھا۔ جب وہ ایرپورٹ سے موٹروں کے قافلے کے ساتھ جارہے تھے تو قافلے نے اچانک اپنا رُخ موڑ لیا اور امیت شاہ کی قیام گاہ پر پہنچ گئے۔ دونوں کی ملاقات ایک گھنٹہ طویل تھی۔

TOPPOPULARRECENT