Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی اتحاد ضروری : پوٹن

دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی اتحاد ضروری : پوٹن

ماسکو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس کسی بھی نوعیت کی جارحیت کو کچلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن آج ضرورت اس بات کی ہیکہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دنیا کے تمام ممالک یکجا ہوجائیں۔ ایک دوسرے کو آنکھیں دکھانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ماسکو میں اس وقت دوسری جنگ عظیم میں روس کی فتح کی 72 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی جارہی ہے۔ ریڈ اسکوائر پر فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں فوجی سازوسامان کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔ 1945ء میں نازی جرمنی کو شکست فاش کی سالگرہ ہر سال روس میں دھوم دھام سے منائی جاتی ہے۔ پریڈ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی جنگوں سے سبق لینے کی ضرورت ہے اور خصوصی طور پر ان جنگوں نے ہمیں چوکس رہنا سکھایا ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر کوئی جارحیت پر اتر آئے تو روسی مسلح افواج میں اتنی اہلیت ہیکہ وہ جارحیت کو کچلتے ہوئے دشمنوں کے دانت کھٹے کردے۔ آج ہماری زندگی کچھ اس نوعیت کی ہیکہ ہمیں اپنی دفاعی طاقتوں کو بڑھانا ہے لیکن عالمی دہشت گردی، انتہاء پسندی اور دیگر خطرات سے نمٹنے بین الاقوامی برادری کو یکجا ہونا چاہئے کیونکہ اس جنگ کو انفرادی طور پر نہیں بلکہ اجتماعی طور پر جیتا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT