Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت

دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت

مانچسٹر دہشت گرد حملہ پر صدمہ کا اظہار، شیطانی طاقتوں کو شکست دینے عالمی برادری کے ساتھ ہندوستان بھی ہمرکاب: صدر جمہوریہ
نئی دہلی۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور عالمی سطح پر اس خطرہ میں اضافہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شدت پیدا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ برطانیہ الزبیتھ دوم کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں پرنب مکرجی نے اپنی جانب سے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو ہولناک اور گھناونا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یگانگت کرتے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ برطانیہ اور اس کے عوام کے خلاف حملہ نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔ عوامی زندگیوں کے اتلاف والی کارروائیاں یکسر مسترد کردی جاتی ہیں۔ انسانی اقدار کے مغائر ہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویش کی علامت ہیں۔ ساری دنیا کو پھر ایک بار یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شدت پیدا کریں گے۔ ہندوستان بھی ان دشمن طاقتوں کو شکست دینے میں عوامی برادری اور برطانیہ کے ساتھ ہمرکاب ہے۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ ہندوستانی عوام بھی اس حملہ میں ہلاک برطانوی شہریوں اور ان کے ارکان خاندان سے سنجیدگی کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ زخمی افراد جلد سے جلد صحتیاب ہوجائے۔ مانچسٹر  میں کل امریکی گلوکارہ کے پروگرام کے موقع پر خودکش دہشت گرد حملہ ہوا جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ 22 سالہ لیبیائی نژاد سلمان عابدی کو اس حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور امریکی پاپ اسٹار ارینا گرانڈے کے پاپ موسیقی پروگرام میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

دولت اسلامیہ نے اس طرح کے مزید دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مانچسٹر حملہ میں کسی ہندوستانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔ لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک معلوماتی یونٹ قائم کیا ہے اور ہیلپ لائین کے ذریعہ کسی بھی ہندوستانی کی مدد کی جائے گی۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ مانچسٹر میں کسی بھی ہندوستانی کے زخمی ہونے کی اطلاع پر اہم اس کی بھرپور مدد کریں گے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے کل ہی ایک کمیونٹی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں انسداد یوم دہشت گردی منایا گیا۔ اور راجیو گاندھی کی 21 مئی کو ہلاکت کی برسی بھی منائی گئی۔ برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمشنر یشوردھن سنہا نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے خطرات نے کسی بھی ایک ملک کے بے قصور عوام کی زندگیوںکو تباہ نہیں کیا ہے بلکہ یہ لعنت ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ کسی ملک یا افراد کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کی ضرورتن ہیں ہے۔ دہشت گردی کو فروغ دینے اور دہشت گردوں کی تعریف کرنا غلط ہے۔ ہندوستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی اقدامات کا پابند عہد ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ اب تک کسی بھی ہندوستانی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ہم نے اس صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ مانچسٹر حملے میں متاثر ہونے والے ہندوستانیوں کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT