Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / دہشت گردی کیخلاف متحدہ لڑائی کی ضرورت : شاہ سلمان

دہشت گردی کیخلاف متحدہ لڑائی کی ضرورت : شاہ سلمان

جکارتہ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اپنی ایک مؤثر تقریر کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے متحدہ لڑائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ شاہ سلمان کے اس دورہ کو مسلم اکثریتی ملک ملائشیا نے تاریخی دورہ سے تعبیر کیا ہے کیونکہ گذشتہ 50 سالوں کے دوران کسی بھی سعودی شہنشاہ کا یہ پہلا دورہ ملائشیا ہے جو دراصل شاہ سلمان کے دورہ ایشیا کے طویل دورہ کا حصہ ہے جس میں ان کے ساتھ 1000 ارکان پر مشتمل ایک وفد اور سینکڑوں ٹن سامان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کی جائے۔ آج مسلمانوں کو سب سے بڑے جس چیلنج کا سامنا ہے وہ دہشت گردی ہے۔ ہمیں اپنے شخصی درجات سے بالاتر ہوتے ہوئے دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے لڑتے ہوئے انسانی بقاء کے لئے قیام امن کو یقینی بنانا چاہئے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں اس امریکی اتحادی افواج کا حصہ ہے جس نے شام میں دولت اسلامیہ اور دیگر جہادی گروپس کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT