Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کیخلاف متحدہ مسلم محاذ پر اردغان کا زور

دہشت گردی کیخلاف متحدہ مسلم محاذ پر اردغان کا زور

استنبول ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے ایک متحدہ مسلم محاذ پر زور دیا اور مسلم قائدین سے خواہش کی کہ انتہاء پسندی کے خلاف متحدہ جنگ کریں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ایسا نہ کیا جائے تو جہادی مزید مظالم ڈھا سکتے ہیں۔ اردغان نے انتباہ دیا کہ ایک بار پھر آفات ہم پر ٹوٹ پڑیں گی اگر مسلمان متحدہ طور پر بنیاد پرست اسلام کے خلاف جدوجہد نہ کریں اور یوروپ میں اس کا راستہ روک دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیرس حملوں کے بعد دو راہے پر کھڑے ہیں ۔ وہ بحراوقیانوس قونصل کے دانشوروں کے ایک اجلاس سے استنبول میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سمجھا جارہا ہیکہ یہ میرے ہم مذہبوں کی کارستانی ہے۔ اس لئے وہ مسلم ممالک کے تمام قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک متحدہ محاذ قائم کریں۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو دہشت گردی ہمارے دروازوں تک پہنچ جائے گی۔ اردغان نے کہا کہ مسلمانوں نے جسٹس ان ڈیولپمنٹ پارٹی کی تائید کی تھی جو ترکی میں سیاسی اسلام کے عروج کی وجہ بنے۔ ایک عرصہ تک ہم نے ان تجاویز کوبرہمی کے عالم میں مسترد کردیا تھا لیکن شام کی خانہ جنگی میں ترکی دولت اسلامیہ کی تائید نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی باغی گروپس کی گذشتہ چار سالہ خانہ جنگی کے دوران تائید کرتا رہا ہے اور امید کرتا ہیکہ صدر بشارالاسد کو اقتدار سے بیدخل کرنے میں کامیابی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT