Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، دوگرفتار

دہشت گردی کی منصوبہ بندی ، دوگرفتار

سڈنی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس نے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن کے تحت سڈنی میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جن کی عمر 15 اور 20 برس بتائی گئی ہے۔ وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد پر ملک میں دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ 15 برس کے جس لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے اس کے ذہن کو شدت پسندی سے آلودہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسر کیتھرین برن نے کہا ’یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ اس ماحول میں ہمیں نوجوان بچوں کے ساتھ اس طرح پیش آنا پڑ رہا ہے۔‘

TOPPOPULARRECENT