Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا

دہشت گردی کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا

لکھنؤ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ اسپیشل جج اوم پرکاش مشرا نے کل شام ڈسٹرکٹ جیل کے احاطے میں سنائے گئے فیصلے میں محمد عابد عرف فاتح، مرزا راشد بیگ عرف راجا قزافی اور سیف الرحمان عرف یوسف کو آٹھ معاملوں میں عمر قید کی سزا سنائی اور ان پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی لگایا۔ یہ تینوں ملزمان ممنوعہ جیش محمد کے سرگرم اراکین ہیں ۔ گزشتہ 30 جون کو تینوں کے خلاف الزام ثابت ہو چکے تھے ۔  جج موصوف نے کہا کہ ملزمان کو قصوروار قرار دینے کے لئے تمام شواہد موجود ہیں۔ فریق استغاثہ کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کو یہ اطلاع ملی تھی کہ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیش محمدہندوستانی جیلوں میں بند اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ دریں اثنا اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو یہ اطلاع ملی تھی کہ 15 نومبر 2007 کو کچھ انتہاپسند جموں کشمیر کے راستے ملک کی سرحد میں داخل ہو گئے ہیں اور ان میں سے چند لکھنؤ پہنچ چکے ہیں۔ اس اطلاع کی بنیاد پر میرٹھ اور غازی آباد کی ایس ٹی ایف نے مشترکہ آپریشن کرکے سیتاپور روڈ پر ایک مختصر تصادم کے بعد کار سوار تین انتہاپسندوں کودبوچ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT