Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / دہشت گردی کے خطرات: ’یورپ کی فوری بیداری ضروری‘

دہشت گردی کے خطرات: ’یورپ کی فوری بیداری ضروری‘

پیرس ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیراعظم مینوئل والس نے کہا تھا کہ پیرس حملوں میں ملوث شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے افراد یورپ میں تارکین وطن کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نظروں میں آئے بغیر فرانس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم دوسری جانب بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس میچل نے اپنے ملک کے سکیورٹی اقدامات پر ہونے والی تنقید کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلجیئم کی سکیورٹی اطلاعات پر ہی ساں ڈنی میں ایک بڑا چھاپہ مارا گیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کو فرانسیسی پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ساں ڈنی میں چھاپہ مار کارروائی میں ہلاک ہونے والے مشتبہ شدت پسندوں میں پیرس حملوں کے مشتبہ منصوبہ ساز عبدالحمید اباعود بھی شامل ہیں۔ ادھر یورپی یونین کے وزرا نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے لیے ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس کے مطابق یہ ممالک اپنی بیرونی سرحدوں پر باہمی تعاون کے ذریعے ضروری اور منظم جانچ پڑتال کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT