Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دہشت گردی کے خلاف اقلیتی کمیشن کا آج سمینار

دہشت گردی کے خلاف اقلیتی کمیشن کا آج سمینار

حیدرآباد /5 اگست ( پی ٹی آئی ) ریاستی اقلیتی کمیشن برائے تلنگانہ اور آندھراپردیش نے آئی ایس آئی ایس کے خلاف عوام میں بیداری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں دونوں ریاستوں کی مساجد کے آئمہ کرام کے تعاون سے مسلم نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے کی کوشش کی جائے گی ۔ دہشت گرد گروپ مسلم بچوں کو ورغلاتے ہوئے اپنی صف میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ کمیشن کے چیرمین عابد رسول خان نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے کل ایک سمینار منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف عوام کو بیدار کیا  جائے گا اور دونوں ریاستوں کی تقریباً 300 مساجد کے آئمہ کرام بھی اس سمینار میں شرکت کریں گے ۔ یہ آئمہ کرام قانونی ماہرین ، سیکوریٹی  اور مفکرین اسلام کی تقاریر کی سماعت کریں گے ۔ مساجد میں آئندہ نماز جمعہ کے موقع پر آئمہ اکرام اپنے خطبہ میں بھی مسلمانوں کو دہشت گرد گروپس کی سرگرمیوں اور اس کے سنگین نتائج سے بھی واقف کروائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT