Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گردی کے خلاف جنگ مختلف مذاہب کی جنگ نہیں : ٹرمپ

دہشت گردی کے خلاف جنگ مختلف مذاہب کی جنگ نہیں : ٹرمپ

ریاض ۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اسلامی انتہا پسندوں سے اپیل کی کہ وہ انتہا پسندی ترک کردیں اور کثیر تعداد میں مسلم قائدین سے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مختلف مذاہب کے درمیان جنگ نہیںہے ‘ وہ امریکہ ۔ عالم اسلام چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیکی اور بدی کی جنگ ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف امن پسندوں کی جنگ ہے ۔ مختلف مذاہب و عقیدوں کے درمیان جنگ نہیں ہے۔وہ صدر بننے کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT