Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی، راج ناتھ سنگھ

دہشت گردی کے خلاف سخت پالیسی، راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ حملہ کے متاثرین کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف این ڈی اے حکومت بلا مروت سخت ترین پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے پیام میں کہا کہ ’’دہشت گردی کے خلاف ہماری حکومت بلامروت سخت ترین پالیسی اختیار کی ہے۔ ہندوستان کو ہم ایک مزید محفوظ و سلامتی کا ملک بنانے کا عہد کرچکے ہیں‘‘ 14 سال قبل پارلیمنٹ پر ہوئے دہشت گرد حملے میں اپنی جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک ان افراد کی عظیم تر باغیوں کو بھی فراموش نہیں کرسکتا۔ 13 ڈسمبر 2001ء کو پانچ انتہائی مسلح افراد نے پارلیمنٹ کامپلکس میں گھس کر اندھادھند فائرنگ شروع کی تھی جس میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
دمشق کے قریب باغیوں کے گڑھ پر بمباری‘28ہلاک
بیروت۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے باغیوں کے مستحکم گڑھ پر زبردست بمباری سے کم از کم 28افراد ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ کے بموجب سرکاری فوجوں نے باغیوں کے مستحکم گڑھ ڈوما پر زبردست بمباری کی جس سے کم از کم 28افرادہلاک ہوگئے اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT