Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں خواتین کی شمولیت

دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں خواتین کی شمولیت

بہت جلد قطعی فیصلہ، وزیر دفاع منوہر پاریکر کا انکشاف
پناجی۔12ا کٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکار نے بتایا کہ فوج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں خواتین کو بھی ذمہ داری (رول) دینے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اصولی طور پر دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں خواتین کو شامل کرنے کے حق میں ہیں تاہم قطعی فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر ایک شعبہ میں خواتین کو بھی مساوی حصہ دار بنایا جائے۔ قبل ازیں ایر چیف مارشل اروپ راہا نے کہا تھا کہ محاذ جنگ پر خاتون پائلٹس کو روانہ کرنے کی تجویز ہے اور جنگی طیارے اڑانے کے لئے انہیں خصوصی تربیت دی جائے گی جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کام مرحلہ وار ہوگا۔ جنگی طیاروں کے بیڑہ میں خاتون پائلٹس کی شمولیت کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے یہ مثال پیش کی کہ متحدہ عرب امارات کے ایرفورس میں خاتون پائلٹس شامل کیا گیا ہے جو کہ آئی ایس آئی ایس کے نشانوں پر کامیابی کے ساتھ حملے کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT