Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے ذریعے اسلام کوبدنام کرنے کی سازش

دہشت گردی کے ذریعے اسلام کوبدنام کرنے کی سازش

اسلام امن کا مذہب ، حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات مشعل راہ
جونپور 10جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دہشت گردی کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا ڈاکٹر یعسوب عباس نے آج یہاں کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دہشت گردی کے ذریعے صرف اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے ۔ کچھ لوگ اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسے لوگ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔انہوں نے ایسے لوگوں کو اسلامی تعلیمات کو جاننے کی نصیحت کی۔ڈاکٹر یعسوب نے کہا کہ کسی کو اسلام کے بارے میں کچھ بولنے سے پہلے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے بارے معلومات حاصل کرنی چاہئے ۔ دنیا کو اسلامی تعلیمات سے انہوں نے ہی روشناس کرایا ہے ۔ گرتے کو سہارا دینے کا نام اسلام ہے ۔ اگر کوئی گرتے کو سہارا نہیں دے رہا تو وہ اسلام کو ماننے والا نہیں ہو سکتا۔اسلام کو دہشت گردی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ بہت سے افراد اس میں شدت کے ساتھ مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT