Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہشت گردی کے متاثرہ شخص کو 35 لاکھ روپئے معاوضہ

دہشت گردی کے متاثرہ شخص کو 35 لاکھ روپئے معاوضہ

جموں ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں اینڈ کشمیر اسٹیٹ ہیومن رائیٹس کمیشن نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہیکہ اس شخص کو 35 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا جائے جو 18 سال قبل کے دہشت گردانہ حملہ میں اپنی فیملی کے 7 ارکان سے محروم ہوا تھا اور کہا کہ اس معاملہ میں تاخیر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ ضلع پونچھ میں میندھر کے متوطن روپ لال نے کمیشن کے پاس شکایت درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی فیمصلی کے ساتھ ارکان 2 جولائی 1999ء کو اس کے مکان پر حملہ کے دوران عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے تھے اور اسے ریاست سے محض ایک لاکھ روپئے کا ایکس گریشیاء وصول ہوا۔ کمیشن کے ممبر جنگ بہادر سنگھ جموال نے گذشتہ روز کمیشن کے جاری کردہ اپنے حکمنامہ میں کہا کہ ریکارڈ میں دستیاب مواد کا بغور جائزہ لینے کے بعد کمیشن مطمئن ہیکہ شکایت کنندہ نے 35 لاکھ روپئے تک معاوضہ کیلئے معقول کیس پیش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT