Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہشت گردی کے پیش نظر ملبورن میں سکیورٹی سخت

دہشت گردی کے پیش نظر ملبورن میں سکیورٹی سخت

ملبورن ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملبورن میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سات افراد کی گرفتاری کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ کردیا ہے۔ گرفتار افراد کرسمس کے دن سینٹ پال کیتھیڈرل اور فیڈریشن اسکوائر کے اطراف میں واقع ملبورن کے فلنڈر اسٹریٹ ٹرین اسٹین پر حملے کی منصوبے بندی کررہے تھے۔ پولیس کے چیف کمشنر گراہم ایشٹن نے کہا کہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور اہم مواقع پر اضافی پولیس تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں باکسنگ ڈے ٹسٹ اور کرسمس سمیت کئی اہم ایونٹس منعقد ہوں گے اور اسی لئے ہم اضافی احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا مقامی پولیس کے ساتھ مل کر مناسب سکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ٹیم باکسنگ ڈے ٹسٹ اور دیگر کرکٹ میچوں کیلئے مناسب انتظامات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہے۔ 2015ء کے اختتام پر سکیورٹی انتظامات کے تحت ملبورن کرکٹ گراؤنڈ اسٹیڈیم سے 65 سے 80فٹ دور ایک باڑھ لگائی گئی تاکہ شائقین گراؤنڈ میں داخلے سے قبل سکیورٹی کے حصار سے گزر سکیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ 26 دسمبر سے ملبورن میں کھیلا جائے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT