Tuesday , June 27 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گرد تنظیم کو مالیہ فراہم کرنے والا تاجر گرفتار

دہشت گرد تنظیم کو مالیہ فراہم کرنے والا تاجر گرفتار

ڈھاکہ ۔ 12 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش پولیس نے آج ایک مالدار تاجر کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ممنوعہ اسلامی گروپ کے سینئیر رکن تھے ۔ جس نے ملک کے بدترین حملہ میں ایک کیفے پر دہشت گردانہ حملہ کرتے ہوئے 22 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ ملبوسات کی ایک کمپنی کے مالک عمران احمد اور اس کے ڈرائیور شمیم میاں کو ہفتہ کے روز ایک دھاوے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین (RAB) نے یہ بات بتائی عمران احمد نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے جمعیتہ المجاہدین بنگلہ دیش کو فنڈس فراہم کئے جس نے ڈھاکہ کے سفارتی زون میں واقع ہولی آرئیسن بیکری اینڈ کچنس میں گذشتہ سال ملک کے بدترین حملے کیے تھے ۔ 37 سالہ عمران احمد جمعیتہ المجاہدین بنگلہ دیش کی پالیسی ساز مجلس کے رکن تھے اور تنظیم میں نئے لوگوں کو بھرتی کرنے میں اہم رول ادا کرتے تھے ۔ عمران احمد تنظیم کو ہتھیار اور گولہ بارود خریدنے کے لیے مالیہ فراہم کرتے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT