Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / دہشت گرد حملوں پر پرنب مکرجی اور مودی کا اظہارمذمت

دہشت گرد حملوں پر پرنب مکرجی اور مودی کا اظہارمذمت

نئی دہلی ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے برطانوی ٹاؤن مانچسٹر میں ہوئے اس دھماکہ کی مذمت کی ہے جس میں 22 افراد ہلاک اور دیگر 59 زخمی ہوگئے۔ صدر مکرجی نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ مانچسٹر دھماکہ کی اطلاع پر انہیں سخت صدمہ ہوا ہے اور انہوں نے مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان بھی برطانیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے‘‘۔ وزیراعظم مودینے ٹوئیٹ کیا کہ ’’مانچسٹر حملہ کی اطلاع پر سخت دکھ ہوا۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم مہلوکین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخموں کیلئے دعائیں کرتے ہیں‘‘۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT