Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے لیے ایکس گریشیا میں اضافہ کی تجویز

دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے لیے ایکس گریشیا میں اضافہ کی تجویز

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : حکومت تلنگانہ اس ریاست میں کسی دہشت گرد یا انتہا پسند حملہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو دئیے جانے والے ایکس گریشیا یا شدید زخمیوں کو دی جانے والی مالی امداد میں اضافہ کے امکانات پر غور کررہی ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ نائینی نرسمہا ریڈی کی صدارت میں آج دوپہر کابینی ذیلی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ ، ریاستی پولیس سربراہ انوراگ شرما ، انسپکٹر جنرل پولیس انٹلی جنس شیودھر ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی ۔ کابینی ذیلی کمیٹی نے دہشت گرد حملوں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اور متاثرین کے ایکس گریشیا میں اضافہ کی حمایت کی ۔ اس اجلاس نے پولیس میں بھرتیوں کے لیے امتحانات میں رجوع ہونے والے امیدواروں کی مقررہ حد عمر میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا ۔کابینی ذیلی کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں دیگر ریاستوں کی جانب سے دیئے جانے والے ایکسگریشیا کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ایکسگریشیا کے اضافے کا قطعی فیصلہ کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT