Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / دہشت گرد حملہ کی سازش 16 سالہ برطانوی لڑکی کا اعتراف

دہشت گرد حملہ کی سازش 16 سالہ برطانوی لڑکی کا اعتراف

لندن ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک 16 سالہ اسکولی طالبہ نے جس کو آسٹریلیا میں ایک پریڈ کے موقع پر پولیس افسران پر حملہ کی سازش میں 20 سال سے کم عمر ایک لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، آج دہشت گردی کے دو الزامات کا اعتراف کرلیا، جس میں دھماکو موادکی تیاری کی تفصیلات اپنے قبضہ میں رکھنے کا الزام بھی شامل ہے۔ مینچسٹر سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی جس کا نام قانونی وجوہات کی بنیاد پر ظاہر نہیںکیا گیا ہے، اس نے  دہشت گردی کارروائیوں کے ارتکاب سے متعلق دستاویزات اپنے قبضہ میں رکھنے کا اعتراف کردیا ہے۔ اس لڑکی نے مینچسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک دستاویز دھماکو مواد تیار کرنے کے طریقوں سے متعلق ہے۔ اس لڑکی کو شمال مغربی انسداد دہشت گردی یونٹ نے دوران تحقیقات اپریل میں ایک 14 سالہ لڑکے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے جنگی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی جانے والی پریڈ میں دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT