Thursday , August 17 2017
Home / عرب دنیا / دہشت گرد حملے اسلامی تعلیمات کے منافی: جامعہ الازہر

دہشت گرد حملے اسلامی تعلیمات کے منافی: جامعہ الازہر

قاہرہ ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام کے باوقار ادارہ جامعہ الازہر نے کہا کہ بروسیلز میں ہوئے بم دھماکے اسلامی تعلیمات اور رواداری کے عین منافی ہیں۔ بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اس وباء سے موثر طور پر نمٹیں۔ یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ان دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے سنگین جرائم اسلامی تعلیمات جو رواداری پر مبنی ہے کے منافی ہیں۔ اس دوران بروسیلز میں عہدیداروں نے کہا کہ بروسیلز ایرپورٹ کل بند رکھا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT