Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / دہشت گرد دشمن احتجاج میں شرکت کی مسلمانوں سے جامع مسجد پیرس کی اپیل

دہشت گرد دشمن احتجاج میں شرکت کی مسلمانوں سے جامع مسجد پیرس کی اپیل

پیرس ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جامع مسجد پیرس میں فرانسیسی مسلمانوں پر زور دیا ہیکہ وہ دہشت گردی سے گریز اور پیرس کے تمام افراد کے اتحاد کیلئے جامع مسجد پیرس کی اپیل پر مخالف دہشت گردی احتجاج میں شرکت کریں۔ جامع مسجد پیرس کی جانب سے خطبہ جمعہ میں اپیل کرنے کے بعد ایک بیان جس کا عنوان ’’تمام مسلمان شہری اور ان کے دوستوں سے اپیل‘‘ ہے، جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہیکہ تمام فرانسیسی ائمہ خطبات جمعہ میں مسلمانوں سے اسی قسم کی اپیل کریں کیونکہ مسلمان ہی دہشت گردی کے بدترین متاثرہ افراد ہیں۔ ناظم دلیل بوبکر نے کہا کہ دہشت گردی کارروائیاں ناقابل بیان ہے جن میں بے قصور افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرانس کے مسلمان ناانصافی کے پس منظر میں قومی اتحاد پر زور دے سکتے ہیں۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمیں اس میں ملوث کیا جارہا ہے حالانکہ یہ اندھادھند حملہ تھا  اور ہم سب بھی بربریت کے شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT