Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی، لگاتار دوسری شکست کے باوجود پریشان نہیں : ڈی کاک

دہلی، لگاتار دوسری شکست کے باوجود پریشان نہیں : ڈی کاک

موہالی۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ڈیرڈیولس کے اسٹار بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم اگرچہ پے درپے دو شکستوں سے گذر چکی ہے، اس کے باوجود اس کے جوش و جذبہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے۔ جلد یا بہ دیر وہ (ڈی ڈی) فتوحات کی ڈگر پر لوٹ آئے گی۔ ظہیر خاں کے زیرقیادت ڈیر ڈیولس کو دھونی کی رائزنگ پونے سوپر جیئنٹس کے ہاتھوں سات وکٹس سے شکست ہوگئی تھی جس کے بعد گزشتہ شب ایک کمزؤر ٹرین ٹیم کنگس الیون پنجاب کے ہاتھوں 9 رنز سے شکست ہوگئی۔ ڈی کاک نے اس میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جی نہیں! اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ (ڈیر ڈیولس) ہی واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ ہمارے پاس بہت کھیل باقی ہے اور کئی میچس کھیلنا ہنوز باقی ہے۔ جیت کو یقینی بنانا ہے اور ہر جیت کی ڈگر پر لوٹ آئیں گے‘‘۔ ڈی کاک جنہوں نے ککل کنگس الیون پنجاب کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی، پونے کے خلاف کھیلے گئے ایک میچ میں اپنی ٹیم کے چند اہم کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیئے جانے سے متعلق فیصلہ کی بھرپور مدافعت کی۔ پونے کے خلاف شکست سے قبل دہلی ڈیر ڈیولس فتوحات کے راستہ پر گامزن تھی جس کو سات کے منجملہ پانچ میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ ڈی کاک نے گزشتہ روز پنجاب کے خلاف کامیابی کیلئے 182 رنز کے اسکور کے تعاقب میں دہلی کی ناکامی کو فیلڈنگ میں کوتاہی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے خیال میں فیلڈ پر ہم کسی قدر سست رہے لیکن ہماری بولنگ بہت بہتر تھی‘‘۔ انہوں نے پنجاب کے میڈیم پیسرس موہت شرما اور سندیپ شرما کی بولنگ کی خوب ستائیش کی اور کہا کہ ان دونوں نے دہلی کے بیٹسمین کے کافی رنز روکنے میں اہم روک ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT