Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی آج پنجاب کیخلاف کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی خواہاں

دہلی آج پنجاب کیخلاف کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھنے کی خواہاں

نئی دہلی۔14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ظہیر خان کی زیر قیادت دہلی ڈیئر ڈیولس آئی پی ایل میں آہستہ آہستہ رفتار پکڑتی نظر آ رہی ہے اور گزشتہ میچ میں جیت کے بعد اس کے حوصلوں کو ایک نئی مضبوطی ملی ہے جسے وہ پٹری سے اتر ی ہوئی کنگز الیون پنجاب کے خلاف کل یہاں اپنے مقابلے میں فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر بھی جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔دہلی نے آئی پی ایل10 میں اب تک دومیچ کھیلے ہیں جس میں ایک میں اسے شکست ہوئی ہے اور ایک میں وہ کامیاب ہے ۔گزشتہ میچ میں اس نے رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کے خلاف97  رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ وہیں پنجاب کی ٹیم کو مسلسل دو فتوحات کے بعدکے کے آر سے گزشتہ میچ میں آٹھ وکٹ سے سخت شکست جھیلنی پڑی تھی جس سے گلین میکسویل کی ٹیم پر دباؤ بنا ہے ۔دہلی کی ٹیم نے پونے کے خلاف بیٹنگ اور بولنگ میں حیرت انگیز کھیل دکھاتے ہوئے جس طرح بڑے فرق سے یہ میچ جیتا تھا اس سے ٹیم کی خوداعتمادی کو کافی بڑھایا ہے ۔ راہول دراوڑ کی رہنمائی اور تجربہ کار کرکٹر ظہیر کی کپتانی والی دہلی کی فتح میں تہنا سنجو سیمسن ہی 102 رنز کی زبردست سنچری کھیل کر اسکور کو 200 کے پار لے گئے تھے ۔میزبان ٹیم کو امید ہے کہ وہ اپنے گھریلو میدان اور حامیوں کے سامنے بھی اسی کارکردگی کو دہرا سکے گی۔ دہلی کے پاس اوپننگ میں سیم بلنگس اور نوجوان سیمسن ہیں تو مڈل آرڈر میں وکٹ کیپر رشبھ پنت اچھی فارم میں ہیں۔ پنت نے بنگلور کے خلاف57  رنوں کی بہترین اننگز کھیلنے ہوئے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا تھا ۔بیٹنگ میں کرس مورس اور کوری اینڈرسن اس میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ مورس نے گزشتہ میچ میں ناٹ آؤٹ 38 رن بنائے تھے ۔ کپتان ظہیر کہہ چکے ہیں کہ دہلی نوجوانوں کی ٹیم ہے اور کھلاڑی سیکھ رہے ہیں ایسے میں نوجوانوں کو کھیل میں دم دکھانا ہوگا۔دوسری طرف پنجاب کی ٹیم اچھی فارم کے بعد شکست سے مایوس ہے اور واپسی کے لئے کوشاں ہوگی ۔ وریندر سہواگ کی رہنمائی اور میکسویل کی کپتانی نے پنجاب کو ایک نیا جوش دیا ہے تو ٹیم کے کھلاڑی بھی اس میں تعاون دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT