Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دہلی اسمبلی پر بی جے پی ورکرس کا احتجاجی دھرنا

دہلی اسمبلی پر بی جے پی ورکرس کا احتجاجی دھرنا

کجریوال پر پرنسپال سکریٹری کو بچانے کی کوشش کا الزام
نئی دہلی۔/22ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینکڑوں کارکنوں نے آج دہلی اسمبلی پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ چیف منسٹر اروند کجریوال کے پرنسپال سکریٹری کے خلاف عائد الزامات سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈی ڈی سی اے مسئلہ کو موضوع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دہلی ڈسٹرکٹ کورٹ اسوسی ایشن ( ڈی ڈی سی اے ) میں مبینہ بدعنوانیوں اور دہلی سکریٹری پر گذشتہ ہفتہ سی بی آئی کے دھاوے پر بحث کیلئے دہلی حکومت نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔ بی جے پی ورکرس عام آدمی پارٹی ( عآپ ) کی حکومت اور چیف منسٹر اروند کجریوال کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے اسمبلی کے باب الداخلہ تک پہونچ گئے، جہاں سیکورٹی عملہ نے انہیں روک دیا۔ بعد ازاں پولیس نے چند کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔اسمبلی میں بی جے پی کے رکن وجیندر گپتا نے کہا کہ یہ احتجاج دراصل عآپ حکومت کے غیر دستوری انداز کے خلاف عوامی برہمی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو مفاد عامہ اور ترقی کے مسئلوں پر غور و بحث کے بجائے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ گپتا نے کہا کہ حکومت دہلی کے پرنسپال سکریٹری کے دفتر پر کئے گئے دھاوے سے توجہ ہٹانے کیلئے غیر جمہوری راستے اختیار کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT