Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / دہلی اسمبلی کے منظورہ قوانین پر کجریوال ۔ راجناتھ سنگھ ملاقات

دہلی اسمبلی کے منظورہ قوانین پر کجریوال ۔ راجناتھ سنگھ ملاقات

نئی دہلی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے تاکہ 14 بلوں کے بارے میں جو لیفٹننٹ گورنر نے مرکزی وزارت داخلہ کو روانہ کئے ہیں، تبادلہ خیال کیا جائے۔ یہ قوانین دہلی اسمبلی میں منظور کئے جاچکے ہیں۔ سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ کجریوال نے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے قوانین روانہ کرنے کی اطلاع حاصل کی ہے جو دہلی اسمبلی میں منظور کئے جاچکے ہیں۔ کجریوال نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ چونکہ گورنر نے مرکزی وزارت داخلہ کو یہ منظورہ قوانین روانہ کئے ہیں اِس لئے وزیرداخلہ سے ان کے بارے میں بات کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT