Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی اور کولکتہ کے درمیان آج سخت مقابلہ

دہلی اور کولکتہ کے درمیان آج سخت مقابلہ

بالادستی کیلئے دو طاقتور ٹیموں کے درمیان دلچسپ رسہ کشی متوقع

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پوائنٹس کے ٹیبل پر سب سے اوپر بیٹھے کولکتہ نائٹ رائیڈرس نے اپنا موقف مزید مستحکم بنانے کی کوشش کی ہے جب کل یہاں کھیلے جانے والے ایک آئی پی ایل میچ میں ان کا سامنا مساویانہ طور پر پراعتماد اور طاقتور ٹیم دہلی ڈیر ڈیولس سے ہوگا جس کے نتیجہ میں کرکٹ مداحوں کو ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز کھیل دیکھنے کا موقع حاصل ہوسکتا ہے۔ گجرات لائینس کو بچھاڑ کر بلند حوصلوں کے ساتھ مہم شروع کرنے والے نائٹ رائیڈرس کو اپنے گھریلو میدان پر دو طاقتور ٹیموں کنگس الیون پنجاب اور سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک کے بعد دیگرے دو اہم کامیابیوں کے ساتھ فتح کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں شکست بھی ہوئی تھی۔ اس کے برخلاف دہلی ڈیر ڈیولس (ڈی ڈی) نے ایک مایوس کن شروعات کی تھی جب اس کو رائیل چیلنجرس بنگلور کے خلاف شکست ہوگئی تھی لیکن وہ بھی لگاتار دو کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بلند حوصلہ ہوچکی ہے۔ رائزنگ پونے سوپر جئینٹس اور کنگس الیون پنجاب کو شکست کے ساتھ ڈیر ڈیولس کے کے آر کیمپ کو طاقتور پیغام دیتے ہیں، یز گھریلو میدان پر کل کا مقابلہ ڈیر ڈیولس کیلئے ایک اور فائدہ ثابت ہوگا، لیکن انہیں کے کے آر پر اپنی گرفت بنانے کیلئے سخت جدوجہد کرنا ہوگا کیونکہ کولکتہ 10 ویں آئی پی ایل میں اب تک کی سب سے طاقتور ٹیم کی حیثیت سے ابھری ہے۔
سرفراز کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اشارہ
لاہور۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ پر سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فاطمہ جناح ویمن کرکٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT