Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی ایرپورٹ پر دو خواتین کے قبضہ سے 2.4 کیلو سونا ضبط

دہلی ایرپورٹ پر دو خواتین کے قبضہ سے 2.4 کیلو سونا ضبط

اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ ناکام، چار افراد گرفتار
نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے اندراگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعہ میں دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر زائد از دو کیلو سونا کی ہندوستان میں اسمگلنگ کی کوشش کررہی تھیں۔ دونوں خواتین نے مقعد میں سونا چھپا لیا تھا۔ ان کے ساتھ دو مردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جو اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ملزمین نے سونے کی اسمگلنگ کیلئے احمقانہ انداز میں یہ عجیب و انوکھا طریقہ اختیار کیا تھا۔ ممبئی کے الہاس نگر سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے بنکاک پہنچ کر وہاں اپنے رابطہ سے سونا حاصل کیا تھا جہاں سے ایک ملزم تریوندرم واپس پہنچا اور دوسرا براہ ماریشیس چینائی پہنچا تھا۔ بعدازاں ملزمین اپنی خاتون ساتھیوں کے ہمراہ علحدہ طیاروںہ سے دہلی پہنچے تھے۔ تریوندرم اور چینائی سے دہلی کیلئے پرواز کرنے والی خواتین کو یہ سونا دیدیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ یہ عورتیں اپنے اپنے طیارہ کے ٹائلیٹ میں پہنچ کر انہیں دیا ہوا سونا بڑی آنت کے آخری حصہ (مقعد) میں رکھ لی تھیں۔ کسٹمس حکام نے انہیں دہلی ایرپورٹ پر روک لیا تھا۔ محکمہ کسٹمس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ان دونوں عورتوں کے بیاگیج اور شخصی تلاشی کے دوران ان دونوں خاتون مسافرین کی مقعد سے 12 ٹکروں پر مشتمل (فی کس 1.2 کیلو گرام) 2.4 کیلو سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 71.64 لاکھ روپئے ہے۔ بعدازاں حکام نے سونا ضبط کرتے ہوئے تمام چار مسافرین کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT