Sunday , June 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دہلی ایرپورٹ کو ہندوستان اور سنٹرل ایشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

دہلی ایرپورٹ کو ہندوستان اور سنٹرل ایشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ

شمس آباد ۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ دہلی کو اسکائی ٹریکس کی جانب سے ہندوستان اور سنٹرل ایشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل ہوا۔ مسٹر آئی پربھاکر چیف ایگزیکیٹیو آفیسر DIAL نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہمیں خوشی ہیکہ ہم نے مسافرین کے سروے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان اور سنٹرل ایشیاء میں بہترین ایرپورٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ہماری جانب سے مسافرین کو تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہے۔ وزیراعظم کے خواب ’’میک ان انڈیا‘‘ کی تکمیل میں ہماری جانب سے بھی ایک قدم آگے بڑھایا جارہا ہے۔ Edward Plaisted چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اسکائی ٹریکس نے دہلی ایرپورٹ کو ایوارڈ حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرپورٹ نے مسافرین کے سروے میں کامیابی حاصل کی اور مسافرین کو مطمئن کرنے میں بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستان اور سنٹرل ایشیاء کا بہترین ایرپورٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ دہلی ایرپورٹ نے چند دن قبل 40 ملین مسافرین کی آمدورفت کے زمرہ میں دنیا کے ایرپورٹس میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT