Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / دہلی ایرپورٹ کے رن وے پر ڈرون جیسی شئے ، پروازوں کی آمد و رفت متاثر

دہلی ایرپورٹ کے رن وے پر ڈرون جیسی شئے ، پروازوں کی آمد و رفت متاثر

نئی دہلی ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر آج تقریباً نصف گھنٹے تک طیاروں کی آمد و رفت متاثر رہی کیونکہ رن وے پر ’’ڈرون جیسی شئے ‘‘ دکھائی دی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایرایشیاء کے پائیلٹ نے تقریباً 1909 بجے ڈرون جیسی کوئی چیز دیکھی ۔ اس کے ساتھ ہی کئی طیاروں کا رخ دوسری طرف موڑ دیا گیا اور ایرپورٹ پر پروازیں تقریباً 40 منٹ تک معطل رہیں ۔ ایرپورٹ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پائیلٹ نے لینڈنگ کے دوران رن وے پر ڈرون جیسی کوئی چیز دیکھی تھی ۔ ایرپورٹ کے ترجمان سے فوری طور پر ربط قائم نہ ہوسکا ۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے 3 رن وے ہیں اور یہ ملک کا مصروف ترین ایرپورٹ ہے جہاں ہر دن تقریباً 1200 طیاروں کی آمد و رفت ہوتی ہیں ۔ مصروف ترین اوقا ت میں اس ایرپورٹ پر فی گھنٹہ 70 طیاروں کی آمد و رفت ہوا کرتی ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اور پولیس ٹیموں نے ایرپورٹ رن وے کی پوری طرح جانچ کی لیکن ڈرون جیسی کوئی شئے دستیاب نہیں ہوئی چنانچہ ایک گھنٹہ بعد پروازیں بحال کردی گیئں ۔

TOPPOPULARRECENT