Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی ایر پورٹ پر مشتبہ طیاروں کی پرواز مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما کی وضاحت

دہلی ایر پورٹ پر مشتبہ طیاروں کی پرواز مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مہیش شرما کی وضاحت

نئی دہلی/10ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا ہے کہ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر ماہ اکٹوبر میں ایک بغیر پائیلٹ کی فضائی گاڑی ( ریموٹ سے مربوط چھوٹا طیارہ ) دیکھا گیا ۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جوا میں مملکتی وزیر شہری ہوا بازی مسٹر مہیش شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ 26 اکٹوبر 2015ء کو پیش آیا جس کے دوسرے دن دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کروایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیرانگاہ پر 26اکٹوبر 2015کی صبح 7:15 بجے بغیر پائیلٹ کا چھوٹا طیارہ ( ایرئیل وھیکل ) نظر آنے کی اطلاع ہے جبکہ جٹ ایرویز کے پائیلٹس نے یہ شکایت کی ہے کہ طیرانگاہ پر 16نومبر کو فلاش لائٹس کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں تاہم ابتدائی تحقیقات میں پائیلٹس کے دعوؤں کی تصدیق کیلئے کوئی تصویری یا دستاویزی ثبوت دستیاب نہیں ہوسکا۔ جبکہ پارلیمنٹ میں یہ سوال کیا گیا تھا کہ دہلی اوردیگر طیرانگاہوں پر اُڑن طتشتریوں ، ڈرونس اور بغیر پائلٹ کے طیارے اور فلیشنگ لیزر لائٹس کے نظر آنے کی اطلاعات کیا حکومت کے علم میں ہے جس پر مہیش شرما نے بتایا کہ طیرانگاہوں پر نصب راڈار سسٹم کارکرد ہے اور 2,000 فٹ کی بلندی پر اُڑنے والی کسی بھی شئے کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور فی الحال کسی غیر سرکاری اداروں کو بغیر پائیلٹ کے طیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ اندراگاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ کے ٹرمنلس پر مزید سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT