Thursday , April 27 2017
Home / سیاسیات / دہلی بلدی انتخابات ‘ بی جے پی تمام نئے چہرے پیش کریگی

دہلی بلدی انتخابات ‘ بی جے پی تمام نئے چہرے پیش کریگی

نئی دہلی 14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مجوزہ بلدی انتخابات میں نئے چہروں کو موقع دینے کی کوشش میں دہلی بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے جو موجودہ کونسلرس ہیں ان تمام کو امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جائیگا ۔ پارٹی کی دہلی یونٹ کے سربراہ منوج تیواری نے ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ بلدی انتخابات میں نئے چہروں کو موقع دینگے ۔ کونسلرس اور پارٹی قائدین کے رشتہ داروں کو بھی ٹکٹس نہیں دئے جائیں گے ۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی یہاں کوئی نیا تجربہ کر رہی ہے ۔ یہاں بی جے پی کو 2007 سے اقتدار حاصل ہے  بی جے پی کے موجودہ کونسلرس پر کرپشن کے کئی الزامات ہیں۔ منوج تیواری نے کہا کہ نئے ہندوستان کی تشکیل سے متعلق وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کی سمت پیشرفت کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کے دہلی ارکان پارلیمنٹ ہرش وردھن ‘ مہیش گیری ‘ پرویش ورما اور ادت راج اس پریس کانفرنس میں موجود تھے جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ اس فیصلے پر پارٹی میں مکمل اتحاد ہے ۔ تیواری نے ان قیاس ارائیوں کو مسترد کردیا کہ یہ فیصلہ پارٹی کے موجودہ کونسلرس میں اختلافات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT