Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / دہلی بم دھماکے مقدمہ ، دو ملزم بری، ڈارکو دس سال کی سزا

دہلی بم دھماکے مقدمہ ، دو ملزم بری، ڈارکو دس سال کی سزا

نئی دہلی، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2005میں ملک کی راجدھانی دہلی کو دہلادینے والے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس میں دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں ان دھماکوں کے لئے طارق احمد ڈار کو دس سال قید کی سزا سنائی جب کہ دیگر دو ملزمین محمد حسین فاضلی اور محمد رفیق شاہ کو شواہد کے فقدان میں بری کردیا۔دیوالی سے ایک روز قبل 29اکتوبر 2005 کو تین مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے تھے جن میں مجموعی طورپر 62 افراد ہلاک اور 210 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔پہلا دھماکہ 17بجکر 25منٹ پر پہاڑ گنج میں ، دوسرا دھماکہ 1800بجے گوبندپوری علاقے میں ایک بس کے نزدیک اور تیسرا دھماکہ اس کے پانچ منٹ بعد سروجنی نگر مارکیٹ میں ہوا تھا۔ان دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ طارق احمد ڈار تھا۔ اسے ڈھاکہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور بنگلہ دیش نے 2007میں اسے ہندوستان کے حوالے کردیا تھا۔ دہل پولیس نے لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں نیز ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ، مجرمانہ سازش تیار کرنے ، قتل کی کوشش اور ہتھیار جمع کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT